پولیس اہلکار کے خلاف شہری کے اغواء کا مقدمہ درج

 لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں ایک پولیس اہلکار کے خلاف شہری کو مبینہ طور پر اغواء کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے پولیس کے مطابق اے ایس آئی محمد شہباز نے اپنے ساتھیوں آصف، عارف اور عاشق کے ساتھ مل کر شہری اللہ دتہ کو قصور سے اغواء کیا۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے شہری کو غیر قانونی طور پر حبسِ بے جا میں رکھا مزید یہ کہ اللہ دتہ کو بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے ایک مقدمے میں گرفتار بھی ظاہر کیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ مقدمہ تھانہ باغبانپورہ میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں اغواء اور پولیس آرڈر کی متعلقہ دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق یہ مقدمہ عدالتی حکم پر درج کیا گیا، جس کے بعد مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہیپولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔