پی ڈی ایم اے کا اجلاس،ڈی جی کی ممکنہ ہیٹ ویو اور انتظامات پر بریفنگ

لاہور (کرائم رپورٹر )ریلیف کمشنر نبیل جاوید کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے کا اجلاس ہوا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے ممکنہ ہیٹ ویو اور انتظامات بارے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا ہیٹ ویو سے نمٹنے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ۔ چولستان میں ممکنہ خشک سالی سے بچا ئو کے لئے واٹر با ئوزرز اور جیری کین مہیا کر دئیے گئے ۔واٹر با ئوزرز 5 ہزار سے 12500 لٹر پانی سٹور کر سکتے ہیں۔