درجہ حرارت میں اضافے، گلیشیئر پگھلنے اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا اندیشہ ہے:محکمہ موسمیات
لاہور(آئی این پی )این ڈی ایم اے نے مارچ تا ستمبر کے دوران شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا۔جاری بیان کے مطابق این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے، گلیشیئر پگھلنے اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق شمالی علاقہ جات میں گلیشیئر پھٹنے کے واقعات سے آبادیوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ گلگت بلتستان کے علاقوں احمد آباد، فیض آباد، گلمت اور وادی اشکومن میں سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔اسی طرح خیبرپختونخوا کے علاقوں کمراٹ، ریشون، یارخن ویلی اور بریپ میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔