کراچی(آئی این پی )ایم کیو ایم پاکستان نے کے الیکٹرک کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔ رکن سندھ اسمبلی معاذ محبوب کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ہیٹ ویو کے دوران کراچی میں لوڈ شیڈنگ فوری طور پر بند کی جائے، ہیٹ ویو کے دوران ہونے والی اموات کے مقدمات کے الیکٹرک حکام کے خلاف درج کیے جائیں۔