سول لائنز سبزہ زار اور نشترکالونی سے موٹرسائیکلیں چوری

شہریوں سے زیورات موبائل فونز ،گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق لیاقت آباد میں جنید سے 1لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون,غازی آباد میں شیراز سے 1لاکھ30ہزار روپے اور موبائل فون,شاہدرہ ٹاون میں نوید سے1 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون,فیکٹری ایریا میں کرامت سے 1لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون,لاری اڈا میں وسیم سے 1 لاکھ 15ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.جنوبی چھاونی اور لوئرمال سے گاڑیاں جبکہ سول لائنز سبزہ زار اور نشترکالونی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔