سبزہ زار ، نولکھا ساندہ ،بھاٹی سے گاڑیاں، موٹرسائیکلیں چوری

شہریوں سے طلائی زیورات موبائل فون سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا
 لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اکبری گیٹ میں نسیم سے 1 لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون۔فیکٹری ایریا میں کاشف سے 1لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون,مانگا منڈی میں نیامت سے 1لاکھ 40 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔شادمان میں نعیم سے1 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون,ہربنس پورہ میں جلال سے 1 لاکھ 30ہزار نقدی اور موبائل فون،گرین ٹاون میں ناظم سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ڈیفنس اور سبزہ زار سے گاڑیاں جبکہ نولکھا ساندہ اور بھاٹی گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔