ہمارے بارے کسی ایجنسی یا ادارے کو معلومات دیں تو زندہ نہیں چھوڑیںگے
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاؤن میں نادرا کے ڈپٹی منیجر ویجیلنس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی متاثرہ ملک اعجاز کے مطابق آبائی گھر پہنچا تو دو نا معلو م افراد نے دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ایف آئی آر متن کے مطابق جان بچا کر گھر میں داخل ہوا تو نا معلوم افراد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ملزمان نے کہا کہ اگر اب ہمارے بارے کسی ایجنسی یا ادارے کو معلومات دیں تو زندہ نہیں چھوڑیں گیلا انفورسمنٹ ایجنسیز کے ساتھ مل کر مافیاز اور انسانی اسمگلروں کا خاتمہ کیا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی