لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاؤن میں جرائم پیشہ افراد پھرسراْٹھانے لگے،مسلح افراد نے شہری محمدحسن کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے پستول کیبٹ مارکرزخمی کردیا۔واقعہ کی کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی۔موٹرسائیکل سوارملزمان محسن چٹا اور آیان نے محمد حسن پرسگریٹ پھینکامحمدحسن کیمنع کرنیپرملزمان نیاسلحہ نکال کرتشدد کرناشروع کردیاایف آئی آر کے مطابق محمدحسن جان بچانیکیلئے بھاگاتوملزمان نے پیچھے سے فائرنگ کردی،مدعی کے مطابق ملزمان پرپہلے بھی اقدام قتل سمیت متعدد مقدمات درج ہیں۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا تاہم ملزمان تاحال قانون کی کی گرفت میں نہ آ سکے۔