شاہدرہ ٹاؤن، فائرنگ سے نوجوان زخمی

 لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا پولیس کے مطابق 27سالہ عتیق نامعلوم شخص کی فائرنگ سیزخمی ہوا،موٹرسائیکل سوار ملزم ٹانگ پر گولی مار کر فرار ہو گیاپولیس نوجوان کو طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیاپولیس کے مطابق نوجوان کی حالت خطرے سے باہر ہے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی ملزم کی تلاش جاری ہے جلد ملزم قانون کی حراست میں ہوگا