ملزمان ادویات چوری کرکے مختلف ہسپتالوں کے باہر مہنگے داموں فروخت کرتے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سرکاری ادویات چوری کرکے فروخت کرنے والا نوسرباز گروہ کوگرفتارکرلیاپولیس کے مطابق ملزمان ادویات چوری کرکے مختلف ہسپتالوں کے باہر مہنگے داموں فروخت کرتے تھے،ملزمان جنرل ہسپتال کے مختلف ٹیسٹ جلد کروانے کے بہانے بھی عوام سے لاکھوں روپے بٹور چکے ہیں،گروہ سے جنرل، چلڈرن، پنجاب کارڈیولوجی، سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کی چوری شدہ ادویات برآمد کی گئی برآمد شدہ سرکاری ادویات اور سرجیکل سامان کی قیمت لاکھوں روپے بنتی ہے ملزمان سرفراز، احمد اور احسان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ گروہ کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہے،ریاست اور عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے والے کیسی رعائت کے مستحق نہیں،