نوسرباز خاتون گھر میں چوری کرکے فرار

لاہور (کرائم رپورٹر) گرین ٹائون میں ایک انوکھی چوری کی واردات سامنے آئی جہاں ایک نوسر باز خاتون اپنے دو بچوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہو کر 2موبائل فون، نقدی اور دیگر سامان چرا کر فرار ہو گئی۔واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ چکی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون دو کم عمر بچوں کے ہمراہ صبح کے وقت گھر میں داخل ہوئی، گھر والوں کو باتوں میں الجھایا اور اسی دوران بچوں نے کمرے سے موبائل فون اٹھا لئے۔متاثرہ شہری کی مدعیت میں گرین ٹائون پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔