حویلی لکھا،چورستہ میاں خان (خصوصی رپورٹ )ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر تحصیل انتظامیہ حویلی لکھا نے سرکاری ادویات کی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کرتے ہوئینجی فارمیسی کے مالک چودھری افتخار کیخلاف مقدمہ درج کروادیا، پولیس کیملزم کو گرفتاکرلیا۔گزشتہ دنوں سرکاری ادویات کی چوری میں ملوث اسی گینگ کے مرکزی ملزم نعیم اللہ کی گرفتاری کے بعد اب انفورسمنٹ انسپکٹر میونسپل کمیٹی حویلی لکھا وقار احمد کی مدعیت میں درج مقدمہ میں فارمیسی مالک پر چوری شدہ سرکاری ادویات خریدنیاور فروخت کرنے کا الزام ہے جس سے حکومت کو لاکھوں کا نقصان پہنچایا گیا۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ڈپٹی کمشنر کاکہناہے کہا کہ سرکاری ادویات کی چوری میں ملوث عناصر کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔