جعلی دستاویزات تھمانے والے 4 افراد پکڑے گئے،تحقیقات کا آغاز
لاہور (کرائم رپورٹر) لوہاری گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے باپ بیٹوں پر مشتمل نوسرباز گینگ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر معصوم شہریوں سے نقد رقم لے کر رفوچکر ہو جاتے تھے۔ لوہاری گیٹ پولیس نے اطلاع ملنے پر چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سرکاری اداروں میں بھرتی کروانے کے عوض نقد رقم لیتے اور بھرتی کے جعلی ڈاکومنٹ تھما دیتے۔ لوہاری گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے باپ بیٹوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں امن شاہ، احد، علی اور منصور شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ملزمان کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق نوسرباز گروہ کی گرفتاری پر ایس ایچ او لوہاری گیٹ محمد نعمان اور ٹیم کو شاباش دی۔