2 شہروں کی پولیس کو مطلوب چور اور فراڈیہ پکڑا گیا

۔گرفتار ملزم غلام مصطفیٰ مزید کارروائی کیلئے تھانہ سبزہزار کے حوالے 
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق مجرم کتنا ہی شاطر کیوں نا ہو، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا2 شہروں کی پولیس کو مطلوب چور اور فراڈیہ ڈولفن سکواڈ کی گرفت میں ہیں ملزم پر مختلف اضلاع میں چوری فراڈ جعلسازی اورجعلی دستاویزات کے مقدمات درج ہیں۔ملزم گزشتہ 2 سال سے چوری و فراڈ کے مقدمات میں لاہور و ننکانہ صاحب پولیس کو مطلوب تھاملزم کو ای پولیس پوسٹ ایپ کی مدد سے سبزہ زار روڈ سے حراست میں لیا گیاملزم کیخلاف تھانہ فیض آباد (ننکانہ صاحب) اور ٹبی سٹی (لاہور) کے تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔گرفتار ملزم غلام مصطفیٰ کو مزید کارروائی کیلئے تھانہ سبزہزار کے حوالے کر دیا گیا ای۔پولیس ایپ ایک جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے, بین الاضلاعی اشتہاری بھی قانون کی گرفت میں آرہے ہیں۔