رائیونڈ : 2سال قبل اغواء 13سالہ بچی کراچی سے بازیاب

  جان و مال کا تحفظ  پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے:سید ذیشان رضا
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کیخصوصی ٹاسک پر رائیونڈ سے 2سال قبل اغواء ہونے والی 13سالہ بچی کراچی سے بازیاب کروالیا ترجمان پولیس کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رائیونڈ ممتاز حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بچی کو کراچی سے بازیاب کروایا انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رائیونڈ ممتاز حسین کے مطابق بچی 2سال قبل اپنے بھائیوں سے لڑ کر کراچی چلی گئی تھی،بچی کے والد نیاپنی بیٹی کے اغواء￿  کا مقدمہ تھانہ رائیونڈ درج کروایا تھابچی کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے بازیاب کروایا گیابچی کی بحفاظت بازیابی پر ورثاء￿  نے انویسٹی گیشن پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیاڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ انویسٹی گیشن پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے