دکی : 14 روز قبل اغواء ہونے والی 11 مزدوروں کو بازیاب کرالیا گیا

کوئٹہ (آن لائن) دکی کے علاقے سے 14 روز قبل اغواء ہونے والی 11 مزدوروں کو بازیاب کرالیا گیا۔ جبکہ 1 مزدور کی پہلے نعش برآمد ہوئی تھی ذرائع کے مطابق 14 روز قبل کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے 12 مزدوروں کو اغواء کرکے لے گئے تھے جن میں سے 1 مزدور کی چند روز قبل کوہلو کے علاقے ترین ندی سے نعش برآمد ہوئی تھی اور باقی 11 مزدور بازیاب ہوگئے ہیں انہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے