جلوس کے شرکاء کو تین درجاتی حصار پر مبنی سکیورٹی ، مجالس و جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ ہوگی

یوم علی ؑ،سکیورٹی ہائی الرٹ،7ہزار اہلکار تعینات
 شہر بھر کی مجالس و امام بارگاہوں کے گرد خصوصی سنیپ چیکنگ ، امام بارگاہوں کے گرد متنازعہ فلیکسزو وال چاکنگ کی سختی سے ممانعت، خواتین عزاداروں کی چیکنگ کیلئے لیڈ ی پولیس اہلکارسکیورٹی پر مامور ہوں گی
مرکزی جلوس کے شرکاء کی گاڑیوں کیلئے8 پارکنگ مقامات مختص ،،2 ایس پیز 5 ڈی ایس پیز90 انسپکٹرز اور 477 وارڈنز کے ساتھ ساتھ لیڈی وارڈنز بھی تعینات ہونگی
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کی جانب سے یوم ِشہادت حضرت علی ؑکے پرامن انعقاد کیلئے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیاہے۔یوم ِ شہادت حضرت علی ؑکے موقع پرمجموعی طور پر7ہزار سے زائدپولیس افسران واہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ اس موقع پر 600سے زائد ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار،ایلیٹ پولیس کی72ٹیمیں،ڈولفن سکواڈکی 44ٹیمیں اورپی آر یو کی30ٹیمیں بھی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گی۔جبکہ خواتین عزاداروں کی چیکنگ کیلئے لیڈ ی پولیس اہلکارسکیورٹی پر مامور ہوں گی۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہورپولیس کی جانب سے یوم ِ شہادت حضرت علی ؑکی مجالس اورجلوسوں کوفول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جلوس کے شرکاء کو تین درجاتی حصار پر مبنی سکیورٹی مہیا کی جا ئے گی۔ بلال صدیق کمیانہ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس انتہائی الرٹ رہے، عزاداری جلوسوں اور مجالس کے شرکاء کی مکمل چیکنگ یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ مجالس و جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں سے لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جائے گی۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ یوم ِ شہادت حضرت علی ؑ پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یوم ِ شہادت حضرت علی ؑ کے دوران قیامِ ِامن کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے یوم شہادت حضرت علی ؑ21 رمضان المبارک کا ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق ضریح جلوس مبارک حویلی اندرون اکبری گیٹ سے برآمد ہو کر کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہوگا، سی ٹی او کی ایمبولینسوں اور ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے فوری راستہ کلئیر رکھنے کی ہدایت دیں شہریوں کو متبادل راستوں پر ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگامرکزی جلوس کے شرکاء کی گاڑیوں کیلئے8 پارکنگ مقامات مختص کئے گئے پارکنگ دہلی دروازہ، پارکنگ اڈا کراؤن پلازہ، پارکنگ موچی باغ مختص، ڈی پلازہ نزد رنگ محل، پارکنگ سینٹرل ماڈل ہائی سکول مختص داتا دربار آئی ہسپتال، پارکنگ دفتر ڈپٹی کمشنر آفس اور گریٹر اقبال پارک میں گاڑیاں پارک کی جاسکیں گی ۔ایس پی سول لائنز شفقت رشید ٹریفک انتظامات کی مکمل نگرانی کریں گے،2 ایس پیز 5 ڈی ایس پیز90 انسپکٹرز اور 477 وارڈنز کے ساتھ ساتھ لیڈی وارڈنز بھی تعینات ہونگی،9فوک لفٹرز،2 بریک ڈاؤنز بھی فیلڈ میں ہر وقت موجود ہونگے۔ٹریفک وارڈنز کو ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ مشکو ک افراد، لاوارث اشیاء پر بھی نظر رکھنے کی ہدایت دیں آزادی فلائی اوور سے تمام ٹریفک کو ریلوے اسٹیشن کی جانب بھجوایا جائیگاآزادی فلائی اوور سے جانب بھاٹی چوک سڑک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگی،مال روڈ،سیکرٹریٹ سے آنے والی ٹریفک کو کچہری چوک سے جانب آؤٹ فال روڈ سگیاں ڈائیورٹ کیا جائے گاسرکلر روڈ کی طرف سے آنیوالی ٹریفک کوشاہ عالم چوک سے جانب میو اسپتال،اردو بازار بھجوایا جائے گاموری گیٹ سے بھاٹی چوک سڑک مکمل طور پر بند ہوگی، کچہری چوک سے جانب کربلا گامے شاہ لوئر مال روڈ ٹریفک کیلئے بند ہوگی،پانی والا تالاب کی جانب سے رنگ محل ٹریفک کے لئے سڑک بند ہوگی،چوک میلاد سے اندرون دہلی گیٹ جانب مسجد وزیر خان سڑک بند ہوگی، مستی گیٹ، ٹرن شاہی قلعہ اور علی پارک سے جانب ٹیکسالی سڑک بند ہوگی،شہری ٹریفک انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے ٹریفک وارڈنز کیساتھ تعاون کریں شہری راہنمائی اور سہولت کیلئے ہیلپ لائن 15 پر کال کرسکتے ہیں،ریڈیو FM88.6 اور راستہ ایپ سے بھی ٹریفک کی صورتحال سے آگاہ رکھا جائیگا،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے ہدایات پر یوم شہادت حضرت علی ؑ کے حوالے سے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی روٹس بارگاہوں کے ارد گرد خصوصی پٹرولنگ کرے گئے شہر بھر کی مجالس و امام بارگاہوں کے گرد خصوصی سنیپ چیکنگ کی جارہی ہے۔شہر بھر میں امام بارگاہوں کے گرد متنازعہ فلیکسزو وال چاکنگ کی سختی سے ممانعت ہے۔تمام مجالس و امام بارگاہوں پر فول پروف سیکورٹی مہیا کی جا رہی ہے.امام بارگاہوں و ملحقہ اہم شاہراہوں پر سنیپ چیکنگ کو مزید موثر بنائیں گے۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کی سیکورٹی پلان پر عملدرآمد کی ہدایت دیں لاہور میں سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ڈولفن سکواڈ کے 1100 سے زائد افسران و جوان عزاداری جلوسوں، مجالس کی سکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔امام بارگاہوں،ملحقہ اہم شاہراہوں جلوس کے دوران متعلقہ ڈولفن، پی آر یو اور سیکٹرانچارجز راؤنڈ دی کلاک پٹرولنگ پر مامور ہوں گے جلوس کے دوران تمام روٹس کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ڈولفن سکواڈ و پی آر یو کے علاوہ ایلیٹ کی ٹیمیں امام بارگاہوں کے گرد پٹرولنگ کر رہی ہیں۔