عزاداری جلوسوں کے شرکاء کی سکیورٹی ، فول پروف انتظامات

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں یومِ شہادت حضرت علی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور شہر بھر میں پولیس کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے مجموعی طور پر 9 ہزار 5 سو سے زائد پولیس افسران اور اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق ڈولفن سکواڈ کی 22 ٹیمیں، پولیس رسپانس یونٹ کی 10 ٹیمیں اور ایلیٹ فورس کی 12 ٹیمیں سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 800 ٹریفک پولیس افسران و اہلکار بھی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔؎جلوس کے شرکاء￿  کی سہولت کے لیے بانساں والا بازار، برانڈرتھ روڈ اور لنڈا بازار میں خصوصی پارکنگ اسٹینڈز قائم کیے گئے ہیں۔ جلوسوں اور مجالس کی مؤثر نگرانی کے لیے سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ ساتھ ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس پی سٹی آفس میں کنٹرول رومز بھی قائم کیے گئے ہیں