یوم شہادت علی ، مجالس و جلوسوں کیلئے سکیورٹی پلان

امن کمیٹی ممبران نے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی
لاہور(کرائم رپورٹر)یوم شہادت حضرت علی کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام مسالک کے جید علماء￿  کرام نے شرکت کی اور مجالس و جلوسوں کے سکیورٹی پلان پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اجلاس میں رمضان المبارک میں مساجد کی سکیورٹی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جس پر امن کمیٹی ممبران نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے لاہور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ ہر مذہب اور ہر مسلک کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ علماء کرام کے تعاون سے امن و امان کی فضا برقرار رکھی جائے گی۔امن کمیٹی ممبران نے یوم شہادت حضرت علی کے موقع پر پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے علماء￿  کرام کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ قیام امن اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ اجلاس کے اختتام پر ڈی آئی جی آپریشنز اور افسران نے امن کمیٹی کے ممبران کے ساتھ افطار بھی کیا۔اجلاس میں مولانا راغب نعیمی، مولانا محمد علی نقشبندی، مفتی عمران سجاد، حافظ حفیظ، حافظ عثمان، آغا شاہ حسین قزلباش، سید علی مہدی، خرم نقوی، نوبہار شاہ، مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مفتی سید عاشق حسین، مولانا اشرف گجر، عبدالوحید روپڑی، قاسم علی قاسمی، ساجد بابر فاروق رحیمی سمیت دیگر علماء کرام نے شرکت کی۔لاہور(کرائم رپورٹر)سٹی ہیڈ کواٹر میں پولیس اہلکار اور افسران کیلئیافطاری کا اہتمام کیا گیا ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے جوانوں کے ہمراہ تھانہ لوہاری گیٹ سٹی ہیڈ کواٹر میں افطاری کی افطاری میں ٹرانسفر ہونے والے ایس ایچ او اسلم شفیع ، انسپکٹر غلام باری اور سب انسپکٹر زاہد محمود نے شرکت کی ٹرانسفر ہونے والے افسران کو اس پی سٹی قاضی علی رضا نے پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ ٹرانسفر ہونے والے افسران کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتاٹرانسفر پوسٹنگ سروس حصہ ہے، نئی تعیناتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں جوان روزے کی حالت میں اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہے ہیں روزے کی حالت میں ڈیوٹی دینے والے تمام افسران اور اہلکار کے حوصلے بلند ہیں،تمام مساجد، مارکیٹس اور بازاروں کو بھر پور سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے عوام الناس کی خوشیوں کو محفوظ بنانے کیلئے ہمہ وقت موجود ہیں،