لاہور(کرائم رپورٹر)محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ اتھارٹی کے مطابق 43 سمارٹ سیف سٹی سنٹرز سے سیف سٹی کیمروں، ڈرونز، 4G کیمروں اور مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی سسٹمز کے ذریعے 24 گھنٹے نگرانی کی جا رہی ہے۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق محرم الحرام کے دوران مجالس، جلوسوں اور حساس مقامات کی جدید ڈیجیٹل مانیٹرنگ مسلسل جاری رہے گی تاکہ عزاداروں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔پنجاب بھر میں پہلی بار 4 ہزار 500 سے زائد امام بارگاہوں کو QR بیسڈ ڈیجیٹل سکیورٹی نیٹ ورک سے منسلک کر دیا گیا ہے