صوبے بھر میں 5 ہزار سے زائد اضافی کیمرے نصب کئے گئے ہیں ، نگرانی جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)وزیرِاعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر محرم الحرام میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں سیف سٹیز کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تمام اضلاع میں سمارٹ سیف سٹی سینٹرز سے جلوسوں اور مجالس کی جدید کیمروں کے ذریعے 24/7 سرویلنس جاری ہیلاہور سمیت تمام اضلاع میں ڈرون کیمروں سے جلوسوں ، حساس مقامات کی فضائی نگرانی جاری ہے ترجمان سیف سٹی کے مطابق جلوس و مجالس کی خصوصی سکیورٹی کیلئے صوبے بھر میں 5 ہزار سے زائد اضافی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جلوسوں کے راستوں پر اضافی پورٹ ایبل کیمرے نصب کرکے سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا گیا ہیسیف سٹی کیمروں کی لائیو سٹریم ، ڈی سی آفسز اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کنٹرول رومز سے منسلک کی گئی ہے*پنجاب کے تمام اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کے کیمرے بھی سیف سٹی کنٹرول رومز سے منسلک کر دیئے گئے