صنم جاوید، مشال یوسفزئی کی ضمانت کی درخواست پر عدالت کا وکیل سے آج ہی دلائل طلب

صنم جاوید، مشال یوسفزئی کی ضمانت کی درخواست پر عدالت کا وکیل سے آج ہی دلائل طلب

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید، مشال یوسفزئی اور احد شاہ کی درخواستِ ضمانت پر ان کے وکیل سے آج ہی دلائل طلب کر لیے۔

سماعت کے دوران، صنم جاوید اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ وکیل فیصل ملک نے مزید وقت کی درخواست کی تھی تاکہ وہ 8 اپریل کو دیگر ملزمان کی درخواستوں پر اکٹھے دلائل دے سکیں۔پراسیکیوشن نے اس پر اعتراض کیا کہ وکیلِ صفائی نے گزشتہ سماعت پر 22 اپریل تک وقت مانگا تھا اور اب مزید وقت نہ دیا جائے۔ عدالت نے پراسیکیوشن کا مؤقف تسلیم کرتے ہوئے وکیلِ صفائی سے آج ہی دلائل طلب کر لیے۔