مشال یوسفزئی کی اڈیالہ جیل داخلے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم

مشال یوسفزئی کی اڈیالہ جیل داخلے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مشال یوسفزئی کی متفرق درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کر دیے ہیں۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی وکیل مشال یوسفزئی کی اڈیالہ جیل میں داخلہ کی اجازت نہ ملنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے مشال یوسفزئی کی درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے کہا کہ جیل حکام نے آج تین بجے تک ملاقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ عدالت نے ایک گھنٹے کے لیے ملاقات کروانے کی اجازت دے دی اور وکالت نامے اور پیٹیشن پر دستخط کروانے کے لیے ساتھ لے جانے کی بھی اجازت دی۔مشال یوسفزئی کی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت آئندہ جمعے تک ملتوی کر دی گئی۔ ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت نے عدالت کو بتایا کہ آج ہی مشال یوسفزئی کی ملاقات کروا دی جائے گی اور وکالت نامہ دے کر پیر تک واپس لے لیا جائے گا۔ تاہم مشال یوسفزئی نے کہا کہ درخواست تب نمٹائی جائے جب ملاقات مکمل ہو جائے۔اس کیس کی سماعت میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت اور اڈیالہ جیل کے سپریٹنڈنٹ غفور انجم عدالت میں پیش ہوئے۔