مراد راس کی فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے طلبی، درخواست 26 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر

مراد راس کی فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے طلبی، درخواست 26 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما مراد راس کی ایف آئی اے طلبی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 26 مارچ کو مقرر کر دی ہے۔

 درخواست پر سماعت کے لیے دو رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے، جس میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ شامل ہیں۔مراد راس نے 29 اگست 2022 کو لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے وفاقی حکومت، ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر حکام کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں پی ٹی آئی رہنما نے ایف آئی اے کے طلبی کے نوٹس کو چیلنج کیا ہے اور اس کے خلاف کارروائی کرنے کی استدعا کی ہے۔مراد راس نے انٹرا کورٹ اپیل میں استدعا کی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ ایف آئی اے کا طلبی کا نوٹس اور انکوائری کو کالعدم قرار دے، اور ساتھ ہی یہ بھی درخواست کی ہے کہ عدالت ایف آئی اے اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تادیبی کارروائی سے روکے۔یاد رہے کہ مراد راس کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے ان سے سوالات کرنے کے لیے طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا، جس کے خلاف انہوں نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔