بانی پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق درخواست پر سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی

بانی پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق درخواست پر سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی فارن فنڈنگ کیس سے متعلق چار سال پرانی درخواست پر سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

 عدالت نے وکیل کی جانب سے تیاری کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک مزید کارروائی مؤخر کردی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت عمران خان کے وکیل نے عدالت سے کیس کی تیاری کے لیے مزید وقت دینے کی استدعا کی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔عدالت نے درخواست کی مزید سماعت تین ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 5 نومبر 2022 کو لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس میں فارن فنڈنگ سے متعلق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی انکوائری کو چیلنج کیا گیا ہے۔درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے کی جانے والی انکوائری قانونی جواز نہیں رکھتی۔ لاہور ہائیکورٹ اس درخواست پر ایف آئی اے کو تاحکمِ ثانی انکوائری سے روک چکی ہے۔