لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود باجوہ 18 نومبر کو درخواست پر سماعت کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی نے 5 نومبر 2022 کو درخواست دائر کی تھی، جس میں فارن فنڈنگ کے معاملے پر ایف آئی اے کی جانب سے شروع کی گئی انکوائری کو چیلنج کیا گیا تھا۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایف آئی اے کی انکوائری غیر قانونی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ایف آئی اے کی انکوائری کو غیر قانونی قرار دے کر اسے ختم کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت اس سے قبل ایف آئی اے کو انکوائری کے معاملے پر تاحکمِ ثانی کارروائی سے روک چکی ہے۔درخواست میں وفاقی حکومت، ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔