بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے ایف آئی اے کو چالان مکمل کرنے کے لیے 2 دن کی مہلت دے دی ہے۔سماعت جج عبدالغفور کاکڑ نے کی، جبکہ اسپیشل پراسکیوٹر واثق ملک عدالت میں پیش ہوئے۔
جج نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ چالان ابھی تک مکمل کیوں نہیں ہوا، جس پر واثق ملک نے بتایا کہ متعلقہ ملک سے رائے لینے کے خطوط لکھے گئے ہیں۔جج نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ 2022 سے چل رہا ہے اور اب تک اس میں دلچسپی نہیں لی گئی۔عدالت نے ابتدائی طور پر شوکاز نوٹس اور ڈی جی ایف آئی اے کو آئندہ سماعت پر طلب کرنے کا فیصلہ کیا، مگر اسپیشل پراسکیوٹر کی استدعا پر اسے مؤخر کر دیا۔عدالت نے ہدایت کی کہ پراسیکیوٹر 2 دن میں اپنی کارکردگی دکھائیں۔سماعت 4 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔