پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نے چالان کا قانونی عمل مکمل کر لیا

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس: ایف آئی اے نے چالان کا قانونی عمل مکمل کر لیا

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور دیگر کے خلاف فارِن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے چالان کا قانونی عمل مکمل کر لیا ہے۔

بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں جج عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، جس میں اسپیشل پراسیکیوٹر واثق ملک پیش ہوئے۔پراسیکیوٹر واثق ملک نے عدالت کو بتایا کہ چند روز میں چالان عدالت میں جمع کر دیا جائے گا اور کراچی میں ڈائریکشن کیسز کے بعد عدالت کیس کو سن سکتی ہے۔عدالت نے پراسکیوشن کی استدعا پر پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی۔