اسلام آباد: بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور دیگر ملزمان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
بینکنگ کورٹ کے جج عبدالغفور کاکڑ نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹر واثق ملک عدالت میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت عدالت میں مقدمے کے چالان کی اسکروٹنی کا عمل مکمل کر لیا گیا، جس کے بعد مزید کارروائی کے لیے کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر ملزمان کے خلاف فارن فنڈنگ سے متعلق مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس میں غیر ملکی ذرائع سے مبینہ طور پر فنڈز حاصل کرنے کے الزامات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔