وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں عمرہ کی سعادت حاصل کی

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں عمرہ کی سعادت حاصل کی

وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے دورے کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے مکہ مکرمہ پہنچے، جہاں انہوں نے اپنے وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔

 وزیراعظم نے خانہ کعبہ میں نفل عبادات ادا کرتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی، فلاح، اور امت مسلمہ کے لیے دعا کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے عمرہ کی ادائیگی کے دوران اللہ سے اپنے ملک کی خوشحالی اور عالمی امن کے لیے بھی دعائیں کیں۔ اس سے پہلے وزیراعظم نے سعودی عرب میں اپنے دورے کے دوران مسجد نبویؐ میں نماز جمعہ بھی ادا کی تھی۔وزیراعظم کا یہ دورہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ گزشتہ روز وزیراعظم نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دینا اور سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے اقتصادی، سکیورٹی اور دفاعی تعلقات میں نئی جہتیں شامل کرنا ہے۔