وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کا دو روزہ دورہ، "ون پلانٹ سمٹ فار واٹر" میں شرکت

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب کا دو روزہ دورہ،

وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے، جس کی دعوت سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے دی ہے۔

 اس دورے کے دوران وزیراعظم سعودی عرب میں ہونے والی "ون پلانٹ سمٹ فار واٹر" میں شرکت کریں گے، جو سعودی عرب، فرانس، قازقستان اور عالمی بینک کے اشتراک سے منعقد کی جارہی ہے۔ اس سمٹ کا مقصد آبی وسائل کے انتظام کے لیے ایک مربوط بین الاقوامی نقطہ نظر کو فروغ دینا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف سمٹ میں گول میز کانفرنس سے خطاب کریں گے، جس میں پانی کے معیار کو بہتر بنانے اور ذریعہ معاش پیدا کرنے کے حوالے سے اقدامات پر روشنی ڈالیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور دیگر اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔ اس دورے میں وزیراعظم یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے تاکہ عالمی سطح پر اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔