وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف عاصم منیر کی سعودی ولی عہد کی دعوت پر خصوصی دورہ، خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے گئے
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ولیِ عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر گئے۔ گذشتہ شب عمرہ کی سعادت حاصل کی گئی اور خانہ کعبہ کا دروازہ پاکستانی وفد کے لیے خاص طور پر کھولا گیا جہاں وزیراعظم اور آرمی چیف نے وفد کے ہمراہ نوافل ادا کیے۔اس موقع پر بنیان مرصوص کی فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا گیا اور پاکستان کی معاشی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے کی جانے والی کامیابیوں پر بھی دعائیں کی گئیں۔ ساتھ ہی ظلم و جبر کا شکار کشمیری اور فلسطینی مسلمانوں کے لیے خصوصی دعاؤں کا بھی اہتمام کیا گیا۔وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ سید محسن رضا نقوی، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی بدر شہباز وڑائچ بھی موجود تھے۔