40 سال بعد خواب حقیقت بن گیا: انڈونیشین بزرگ جوڑا حج کی سعادت کے لیے سعودی عرب پہنچ گیا

40 سال بعد خواب حقیقت بن گیا: انڈونیشین بزرگ جوڑا حج کی سعادت کے لیے سعودی عرب پہنچ گیا

ریاض/جکارتہ: انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ جوڑے نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا خواب پورا کر لیا۔

40 سال تک صفائی کا کام کرکے بچت کرنے کے بعد وہ بالآخر حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے خانہ کعبہ پہنچ گئے۔لیگیمین اور ان کی اہلیہ نے 1986 میں یہ نیت کی تھی کہ وہ ایک دن خانہ کعبہ کی زیارت کریں گے۔ اس نیت کے ساتھ انہوں نے صفائی کے معمولی کام سے ہر روپیہ جوڑنا شروع کیا۔ سخت مالی حالات، زندگی کی مشکلات اور بڑھاپے کے باوجود انہوں نے کبھی ہمت نہ ہاری۔سعودی عرب پہنچنے پر ان کے جذبات دیدنی تھے۔ سعودی پریس ایجنسی سے بات کرتے ہوئے لیگیمین نے کہا:"میں یقین نہیں کر پا رہا کہ میں اپنی آنکھوں سے خانہ کعبہ دیکھ سکوں گا۔ یہ لمحہ میرے لیے کسی خواب سے کم نہیں۔"

ان کے چہرے پر برسوں کی دعا، صبر اور محنت کی جھلک نمایاں تھی۔انہوں نے اس سفر کو ممکن بنانے پر ’مکہ روٹ انیشی ایٹو‘ سمیت تمام معاون اداروں اور افراد کا شکریہ ادا کیا۔"میں سب سے پہلے اللہ کا شکر گزار ہوں، پھر ان تمام لوگوں کا جنہوں نے ہمارے لیے یہ سفر آسان بنایا۔"یہ کہانی دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک پیغام ہے کہ خلوص، صبر اور مستقل مزاجی کے ساتھ کیا گیا ہر خواب ایک دن حقیقت میں بدل سکتا ہے۔