صدر پیوٹن کی علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے کیلئے شامی رہنما احمد الشرع کو تعاون کی پیشکش

  ماسکو(آئی این پی )روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شامی رہنما احمد الشرع کو ایک پیغام بھیجا ہے جس میں شام کی علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے کی کوششوں کی حمایت اور مختلف معاملات پر عملی تعاون کی پیشکش کی گئی ہے۔ روس کے صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کے مطابق پیوٹن نے الشرع کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ملک میں حالات کو جلد از جلد مستحکم کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں تاکہ شام کی خودمختاری، آزادی، وحدت اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنایا جا سکے۔