دمشق(آئی این پی)دمشق میں شام کی نئی انتظامیہ کے سربراہ احمد الشرع نے لبنان کے نومنتخب صدر جوزف عون سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں صدارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق یہ فون کال لبنان کے نگراں وزیراعظم نجیب میقاتی اور احمد الشرع کے درمیان بات چیت کے بعد کی گئی ہے۔