منشیات فروش3 کلو افیون چرس سمیت گرفتار

قصور(خصوصی رپورٹ)بدنام زمانہ منشیات فروش کو 3 کلو افیون اور چرس سمیت گرفتارکرلیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ صدر ذوالفقار بھٹی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر پیرو والا روڈ کے رہائشی ملزم سلیمان کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 3 کلو گرام سے زائد افیون اور چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے نیٹ ورک کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کیلئے کارروائیشروع کر دی ہے۔