تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نیعمران سیچرس اورافیون کے40پیکٹ پکڑے
شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف چلائی جانیوالی خصوصی مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا رانامحمدسرور کی نگرانی میں اے ایس آئی اصغر علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شیخوپورہ اور لاہور کے اضلاع میں چرس اور افیون سمگل کرنیوالا نوجوان سمگل گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 20 کلو چرس ،نقدی اور ایک موبائل بر آمد کرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ،بتایا گیاہے کہ پولیس نے مخبری پر دوساکو چوک کے قریب نجی گارڈن کے باہر ناکہ بندی کرکے چٹھہ کالونی کے رہائشی محمدعمران سے 20 پیکٹ چرس اور 20 پیکٹ افیون کے بر آمد کرلیے ، تلاشی لینے پر ہزاروں کی نقدی اور ایک موبائل فون بھی قبضہ میں لے لیا، جبکہ دوران تفتیش معمول ہوا ہے کہ عمرا ن علی سادہ لوح نوجوان ہے جو موٹرسائیکل پر توڑا میں چرس اور افیون ڈال کر مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا ہے اس کی سادگی کی بنا پر وہ عرصہ سے اس منشیات کی سپلائی کررہا تھا ،ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریانیبتایا کہ منشیات فروش عمران سے تفتیش جاری ہے اس کے باقی ارکان کو بھی بہت جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔