کار کے خفیہ خانوں سے 72 کلو گرام چرس ، افیون برآمد

 لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نیملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 3 کارووائیوں میں3 ملزمان کوگرفتار کرکے1 کروڑ سے زائد مالیت کی 148.825 کلو گرام منشیات برآمد کر لیں ترجمان اے این ایف کے مطابق حیات آباد ٹول پلازہ رنگ روڈ پشاور کے قریب کار کے خفیہ خانوں سے 72 کلو گرام چرس اور 9.6 کلو گرام افیون برآمد کی گئی ۔گوجرانوالہ میں لاری اڈا جی ٹی روڈ کے قریب بیگوں سے 62.4 کلو گرام چرس اور 4.8 کلو گرام افیون برآمد کرکے 2 ملزمان کوگرفتار کرلیاگولڑہ موڑ اسلام آباد کے قریب غیر ملکی باشندے سے 28 گرام کوکین برآمد کی گئی گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔