منشیات کے2سمگلرز گرفتار، 56کلو چرس ،افیون بر آمد

 ملزموں عبدالرحمن اور عثمان سے کار بھی قبضہ میں لے لی گئی،مقدمہ درج
 ساہیوال(خصوصی رپورٹ )منشیات کے بین الصوبائی 2سمگلرز سے 56کلو چرس و افیون بر آمد ،ملزموں کو گرفتار کرکیکار قبضہ میں لے لی گئی ، ڈی پی او فیصل شہزاد کی ہدایت پر بین الصوبائی منشیات سمگلنگ کی روک تھام کے سلسلہ میں تھانہ یوسف والا پولیس نے ایک اطلاع پرجی ٹی روڈ پر 55/5-Lپل پر ناکہ بند ی کی ،ایک کارکی تلاشی لیکر 38کلو 750گرام چرس اور 17کلو 500گرام افیون بر آمد کرکے ضلع گوجرانوالہ کے عبدالرحمن اور ضلع صوابی کے عثمان کو گرفتار کرکے کار بھی قبضہ میں لے لی ، ملزم 56کلوچرس و افیون ساہیوال میں سمگل کر رہے تھے ،پولیس تھانہ یوسف والا نے دونوں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی