شوہر الیاس اور بیوی سحرش تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروخت کرتے تھے
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی صدر رانا حسین طاہر کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی بڑی کارروائی ایس ایچ او قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دورانِ پٹرولنگ مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش محمد الیاس اور اس کی بیوی سحرش کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 30 کلوگرام سے زائد چرس اور 5 کلو افیون برآمد ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان آن لائن ذرائع سے منشیات منگوا کر پوش علاقوں اور تعلیمی اداروں کے اطراف میں نوجوان نسل کو فروخت کرتے تھے۔ایس پی صدر رانا حسین کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کرنے والے منشیات فروشوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور انہیں کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔