قصور(خصوصی رپورٹ) قصور ریلوے پھاٹک کے قریب نوجوان ٹرین کی زد میں آکرجاں بحق ہوگیا۔ 30 سالہ محمد عاشق ریلوے لائن سے گزر رہا تھا کہ اس دوران وہاں سے گزرنے والی فرید ایکسپریس کی زد میں آگیا۔ ٹرین کی ٹکر اتنی شدید تھی کہ نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہیدم توڑ گیا۔مقامی پولیس اور ریسکیو حکام نیلاش کو تحویل میںلیکرپوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔