2موٹر سائیکل سوار نوجوان کھمبے سے ٹکرا کرجاں بحق

جاں بحق نوجوانوںمیں شیراکوٹ کا شعیب،احسان شامل ،زخمی افضال سروسز ہسپتال منتقل،حالت تشویشناک
لاہور(کرائم رپورٹر)کینال روڈ میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار بے قابو ہوکر کھمبے سے ٹکرا گئے، 2نوجوان جاں بحق جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا بتایا گیا ہے کہ کینال روڈ میں تیز رفتار موٹر سائیکل سوار آغاز انڈر پاس جیل روڈ کے قریب بے قابو ہوکر ہول سے ٹکرا گئے 2نوجوان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا زخمی نوجوان کو طبی امداد کیلئے  سروسزہسپتال میں منتقل کر دیا گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے دونوں لاشوں کو قبضے میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کردیا پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر 3 نوجوان سوار تھے 2 موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تیسرے نوجوان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔۔ جاں بحق نوجوانوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ متوفین  میں شیراکوٹ کے رہائشی شعیب اور احسان شامل  ہیں جبکہ زخمی افضال سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہے جس کی  حالت تشویشناک ہے۔تینوں نوجوانوں کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان ہیں