5سالہ بچہ گٹر میں گر کرجاں بحق

سندر میں حسن جان سے گیا ، گھر میں کہرام ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی 
 لاہور (کرائم رپورٹر)سندر کے علاقے میں کھلے مین ہول میں گرنے سے 5 سالہ بچہ حسن جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بچے کی لاش نکال کر ہسپتال منتقل کردی جبکہ واقعے کے بعد اہلخانہ میں کہرام مچ گیاواقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ ایس پی صدر شاہ رخ خان نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ایس پی صدر شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچے کے اہلخانہ کی درخواست موصول ہوچکی ہے اور واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچے کی ہلاکت انتہائی افسوسناک ہے، ذمہ داروں کا تعین کرکے غفلت یا کوتاہی کے مرتکب عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا پولیس کے مطابق مقدمہ بچے کے والد عامر جمیل کی مدعیت میں قتل بالسبب کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہیمقدمے میں کنسٹرکشن کمپنی کے مالکان کو نامزد کیا گیا ہیمدعی کے مطابق بچے کی ہلاکت کی ذمہ داری سوسائٹی انتظامیہ اور کنسٹرکشن کمپنی پر عائد ہوتی ہے، جن کی مبینہ غفلت کے باعث یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔