چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) سرکل چیچہ وطنی میں3جواں سالہ لڑکیاں اغوا کرلی گئیں۔ نواحی گاؤں 45 بارہ ایل میں محمد رمضان کی 15 سالہ بیٹی رمشا کو محمد جاوید نامعلوم دوست کے ہمراہ جبراً اغوا کرکے لیگیا۔ چک نمبر 34 بارہ ایل میں محمد صدیق کی 15 سالہ بیٹی سائرہ بی بی کو محمد عبدا?، زبیدہ بی بی اور محمد عمر اغوا کرکے کار میں زبردستی ڈال کر لے گئے۔ چک نمبر 180 نائن ایل میں منظوراحمد کی بھتیجی 15 سالہ سعدیہ کو رکشہ میں نامعلوم ملزم اغوا کرکے لے گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔