چیچہ وطنی،3 نوجوان لڑکیاں اغوا

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)تھانہ صدر چیچہ وطنی اور تھانہ غازی آباد کی حدود سے 3 جواں سال لڑکیاں اغواکرلی گئیں۔ چک نمبر 39 بارہ ایل میں اقبال کی 18 سالہ بیٹی افشاں جاوید فیکٹری ملازمہ کو خالدہ اور رانا عمر جبراً اغواء  کرکے لے گئے۔ چک نمبر 36 بارہ ایل میں گلزار مسیح بھٹہ خشت مزدور کی بیٹی دیا گلزار 16 سالہ کو گلفام مسیح سمیت تین ملزمان اغواء  کرکے لے گئے۔ چک نمبر 169 نائن ایل سے ریاست علی کی بیٹی رمضان بی بی کو اس کے گھر سے شبانہ توصیف گھر سے باہر لائی جہاں سے نامعلوم ملزم کار میں ڈال کر اغواء  کرکے لے گئے اور جاتے ہوئے ایک لاکھ 75 ہزارروپے کے زیورات اور موبائل فون بھی لے گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔