چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)چیچہ وطنی کیتھانہ شاہکوٹ اور تھانہ کسووال کی حدود سے 2 لڑکیوں کو اغوا کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تھانہ شاہکوٹ کی حدود چک نمبر 93 بارہ ایل میں محمد اصغر ورکشاپ مکینک کی بیٹی ثانیہ امام کو گھر سے اسکے بہنوئی عدنان شبیر مغل نے ساتھیوں ارسلان شبیر اور دو نا معلوم ملزموں کے ہمراہ اغوا کیا اور کار میں ڈال کر لے گئے جبکہ تھانہ کسووال کی حدود چک نمبر 118 بارہ ایل میں پطرس مسیح کی بھانجی شازیہ یوسف کوباپ بیٹے وقار مسیح، پرویز مسیح نے اغوا کر لیا اور جاتے ہوئے ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور زیورات بھی لے گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔