نا زیبا حرکات اور زیادتی کی کوشش کرنے والا جعلی پیرگرفتار

لاہور( کرائم رپورٹر) ہربنس پورہ پولیس نے خواتین کے ساتھ نا زیبا حرکات کرنے اور زیادتی کی کوشش کرنے والے جعلی پیر کوگرفتار کر لیا۔خاتون نے دم کروانے کے لیے پیر کو گھر بلوایا تو ملزم نے گھر والوں کو کمرے سے باہر نکال دیا تھا، ملزم نے دم کرنے کے بہانے سے خاتون کے ساتھ نا زیبا حرکات کی۔علاوہ ازیں ملزم رات کو خاتون کو بار بار فون کر کے اپنے گھر آنے کے لیے کہتا اور دھمکیاں دیتا تھا، خاتون نے کسی دوسری فرضی لڑکی کو جعلی پیر کے گھر بھیج دیا، ملزم نے لڑکی کے ساتھ زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی۔متاثرہ خاتون کے بھائی صائم حسین کی مدعیت میں نامزد ملزم عبدالر ئوف کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔