سینئر اداکارہ زیبا بختیار نے زندگی کی 62بہاریں دیکھ لیں

 زیبا بختیار نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز پاکستان ٹیلی ویژن کے مقبول ڈرامہ سیریل انارکلی سے کیا 
لاہور(شوبز ڈیسک) سینئر اداکارہ زیبا بختیار آج اپنی62ویں سالگرہ منائیں گی۔ زیبا بختیار نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز پاکستان ٹیلی ویژن کے مقبول ڈرامہ سیریل انارکلی سے کیا جس میں ان کی جاندار اداکاری نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔ بعدازاں انہوں نے بھارتی فلم حنا میں مرکزی کردار ادا کرکے اپنی پہچان بنائی۔ انہوں نے متعدد پاکستانی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ زیبا بختیار اداکاری کے ساتھ فلمسازی اور ہدایتکاری کے شعبوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔زیبا بختیار اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹیں گی۔