لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس بی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راستے میں جاتی ہوئی خاتون کو ہراساں اور نا زیبا حرکات کرنے والا ملزم کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ڈیفنس بی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئیراہ چلتی ہوئی خاتون کو ہراساں اور نا زیبا حرکات کرنے والا ملزم مکرم نیاز کوگرفتار کرلیاایس ایچ او ڈیفنس بی علی حسن کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون کے ساتھ نا زیبا حرکات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہیملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیاگرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکیمزید تفتیش کے لیے حوالے انوسٹی گیشنز کر دیا گیا ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے والے عناصر کو کیفر ردار تک پہنچایا جائیگا