غیر ملکی خاتون کوہراساں ، نا زیبا حرکات ، اوباش گرفتار

 ڈی آئی جی نے ایس پی کینٹ کوگرفتار کرنے کا سپیشل ٹاسک دیا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس بی پولیس  غیر ملکی خاتون ہراساں اور نا زیبا حرکات کرنے والے اوباش  ملزم کو گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او ڈیفنس بی نے 15 کی کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے گھر سے باہر غیر ملکی خاتون کو دیکھ کر ہراساں اور نا زیبا حرکات کرنے والے اوباش ملزم حسنین  کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ترجمان نے مزید بتایا کہ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ڈیفنس بی پولیس نے متاثرہ غیر ملکی خاتون کے شوہر Mr, Ihekandu Ikechi Simon کی درخواست موصول ہونے پر نا معلوم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کی طرف سے ایس پی کینٹ کو ملزم گرفتار کرنے کے لیے سپیشل ٹاسک دیا گیا تھا۔ایس پی کینٹ کی جانب سے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی اور چند گھنٹوں کی اکاوش سے ایس ایچ او ڈیفنس بی محمد بلال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزم حسنین کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر لیا۔